اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) وفاقی حکومت نے فرید احمد تارڑ کو چیئرمین کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان مقرر کر دیا، فرید احمد تارڑ سرکاری مالیاتی نظم و نسق، ریگولیٹری اصلاحات اور معاشی گورننس کے شعبوں میں تین دہائیوں سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔انہوں نے پاکستان میں اہم اصلاحاتی اقدامات کے لیے بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ وسیع پیمانے پر کام کیا ہے،یورپی یونین کے مالی تعاون سے جاری پبلک فنانشل مینجمنٹ اصلاحاتی پروگرام میں ٹیم لیڈر، برطانوی حکومت کے ایف سی ڈی او کے تعاون سے چلنے والے سیڈ پروگرام میں سٹریٹجک پالیسی ایڈوائزر، اور یونیسیف کے تعاون سے پبلک فنانشل مینجمنٹ نظام کو مضبوط بنانے کے منصوبے میں ٹیم لیڈر کے طور پر خدمات انجام دیں۔