اسلام آباد (رانا غلام قادر)سپارکو نے پیشگوئی کردی ہے کہ اس مرتبہ رمضان المبارک کا مہینہ تیس دن کا ہوگا اور عید الفطر 21مارچ بروز ہفتہ ہوگی تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ایک اعلامیہ میں پاکستان خلائی و بالائی فضائی تحقیقاتی کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ شوال 1447 ہجری کا نیا چاند 19 مارچ 2026 کو صبح 06:23 بجے پیدا ہوگا۔19 مارچ 2026 کو غروبِ آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے اور 41 منٹ ہوگی۔