کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ نے ایران پر حملے کے بعد جذبات میں آ کر اہم راز افشا کر دیا، صحافی کا انکشاف، تیل کی قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے پر امریکی صدر نے بازار کو مطمئن کرنے کی کوشش کی، جنگ کو جلد ختم کرنے کی توقع، ایران کو ٹرمپ کی کمزوری اور جنگ میں امریکی دباؤ کا اندازہ ہو گیا۔ صحافی اور فنانشل ٹائمز کے کالم نگار ایڈ لوس نے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران پر حملے کے فیصلے کے بعد انہیں سمجھ آیا کہ ان کے اقدامات کے نتائج ان کے کنٹرول سے باہر ہیں اور اس کا ردعمل انہوں نے جذباتی انداز میں دیا۔ "مارننگ جو" پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لوس نے کہا کہ خلیج ہرمز کی بندش کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ تقریباً $120 فی بیرل تک ہوا، جس پر ٹرمپ جذبات میں آ گئے اور مارکیٹ کو یقین دلانے لگے کہ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، جس کے بعد تیل کی قیمتیں واپس آ گئیں۔