• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عید سے قبل اخبارات کے واجبات کی ادائیگی کی منظوری دیں

کراچی(جنگ نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف عید سے قبل اخبارات کے واجبات کی ادائیگی کی منظوری دیں، امید ہے کہ وزیر اعظم معاملے کو ذاتی طور پر دیکھتے ہوئے کابینہ سے منظوری کو یقینی بنائیں گے،واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث اخبارات کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے، شدید مالی بحران کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہیں اور واجبات ادا کرنے سے قاصر ہیں، صدر اے پی این ایس۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (APNS) نے وزیرِ اعظم سے اپیل کی ہے کہ عید سے قبل اخبارات کے واجبات کی ادائیگی کی منظوری دی جائے، جس کی منظوری پہلے ہی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) دے چکی ہے۔آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اخبارات کے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث ملک بھر کے اخبارات شدید مالی بحران کا سامنا کر رہے ہیں اور اس وجہ سے وہ عید سے پہلے اپنے ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر واجبات ادا کرنے سے قاصر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید