• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجتبیٰ خامنہ ای جنگ کے آغاز میں زخمی ہوئے، ایرانی و اسرائیلی حکام کا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق ایرانی اور اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای جنگ کے آغاز میں زخمی ہوئے ۔ سپریم لیڈر مقرر کیے جانے کے تین دن بعد تک نہ کسی ویڈیو میں دیکھا گیا ہے، نہ وہ عوام کے سامنے آئے ہیں اور نہ ہی انہوں نے کوئی تحریری بیان جاری کیا۔ایرانی حکام کے مطابق اس کی ایک وجہ یہ خدشہ ہے کہ ان کی کسی بھی قسم کی گفتگو یا پیغام سے ان کے مقام کا پتہ چل سکتا ہے اور ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے،ایک اور اہم وجہ یہ بھی ہے کہ 56 سالہ مجتبیٰ خامنہ ای اسرائیل اور امریکہ کے حملوں کے پہلے دن زخمی ہو گئے تھے،مجتبیٰ خامنہ ای کو متعدد چوٹیں آئیں، جن میں ٹانگوں کی چوٹ بھی شامل ہے، تاہم وہ ہوش میں ہیں اور ایک انتہائی محفوظ مقام پر محدود رابطے کے ساتھ پناہ لیے ہوئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید