• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنستے بستے گھر اجڑنے سے کون روکے گا؟ ٹریلر نے 2 نوجوان بھائیوں کو کچل دیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی ڈاکوؤں اور ہیوی ٹریفک کے نرغے میں، ہنستے بستے گھر اجڑنے سے کون روکے گا؟، موٹر سائیکل پر درزی سے عید کے کپڑے لینے جانے والے دو نوجوان بھائیوں کو تیز رفتار خونی ٹریلر نے عید منانے کی مہلت نہ دی، دونوں کی نماز جنازہ کروادی۔ جبکہ دیگرٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق عزیزآباد تھانہ کی حدود عائشہ منزل سے کریم آباد کی جانب آتے ہوئے فرنیچر مارکیٹ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور دوسراشدید زخمی ہوگیا ، جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخمی ہونے والا نوجوان بھی عباسی شہید اسپتال میں دوان علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22سالہ عاطف ولد محمود اور 20 سالہ تابش ولد محمود کے ناموں سے کی گئی جاں بحق ہونے والے فیڈرل بی ایریا بلاک 16امراض قلب اسپتال کے قریب کے رہائشی اور فرج اور ایئر کنڈیشن کا کام سیکھ رہے تھے ، واقعے کے وقت درزی سے عید کے کپڑے لینے جا رہے تھے ، جاں بحق ہونے والے دونوں آپس میں سگے بھائی ہیں ،پولیس کے مطابق تھانہ عزیزآباد میں ٹریفک حادثہ کے ذمہ دار ٹریلر ڈرائیورکو گرفتار اور 2 ٹریلروں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ مین شاہراہ پاکستان بالمقابل جماعت خانہ، حدود تھانہ عزیزآباد میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو بھائی جاں بحق ہوگئےابتدائی معلومات کے مطابق موٹر سائیکل نمبر KHA-6494 پر سوار دونوں بھائی ٹریلر سے ٹکرا کر سڑک پر گر گئے جس کے بعد دوسرے ٹریلر کی زد میں آگئے۔ جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت تابش اور عاطف ولد محمود کے نام سے ہوئی ہے جو بلاک 16 فیڈرل بی ایریا، کارڈیو اسپتال نزد بی ایڈ کالج کے رہائشی تھے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ جائے وقوعہ سے ٹریلر نمبر TMG-361 کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ٹریلر نمبر TAF-045 کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ پولیس نے ڈرائیور کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کرلیا جس کی شناخت محمد چاند کے نام سے کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید