• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں شیئرڈ ہاؤسنگ کیلئے نیا قانون، خلاف ورزی پر 10 لاکھ درہم تک جرمانہ

کراچی (نیوز ڈیسک) دبئی میں شیئرڈ ہاؤسنگ کے لیے نیا قانون، خلاف ورزی پر 10لاکھ درہم تک جرمانہ، کسی بھی شخص یا کمپنی کو بغیر اجازت پراپرٹی کو مشترکہ رہائش کیلئے استعمال کرنیکی اجازت نہیں ہوگی۔ دبئی میونسپلٹی رہائش کے اصول مرتب کرے گی اور ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے اجازت نامے جاری کرے گی۔ گلف نیوز کے مطابق دبئی نے شیئرڈ ہاؤسنگ کے لیے نیا قانون نافذ کیا ہے جس کے تحت کسی بھی شخص یا کمپنی کو بغیر اجازت پراپرٹی کو مشترکہ رہائش کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اور خلاف ورزی پر جرمانے 500 درہم سے لے کر ایک ملین درہم تک ہوسکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید