• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پالیسی اصلاحات سے ٹیکسٹائل برآمدات 15.6 ارب ڈالر سے زائد بڑھانا ممکن

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) پالیسی اصلاحات کے نفاذ سے برآمدی شعبے کی عالمی مسابقت بہتر بنا کر رواں مالی سال میں ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کی برآمدات ساڑھے 15 ارب ڈالر سے زائد کی جا سکتی ہیں۔ یہ بات پاکستان کے ٹاپ ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز پر مشتمل وفد نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات میں کہی ہے۔ ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے وفد میں پیٹرن چیف پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن خرم مختار، چیئرمین پاکستان ریجنل اکنامک فورم ہارون شریف، ڈائریکٹر خالد منصور، چیئرمین اپیرل فورم جاوید بلوانی، سی ای او سٹائل ٹیکسٹائل شہزاد اصغر علی اور سی ای او یو ایس اپیرل صدیق بھٹی شامل تھے۔ وفد نے کہا کہ موجودہ ٹیکس کا نظام اور ریگولیٹری فریم ورک برآمدکنندگان کی مشکلات میں اضافے کا باعث ہے کیونکہ ٹیکسٹائل کے برآمد کنندگان کو ہر لین دین پر دو فیصد ایڈوانس ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے جبکہ مقامی مارکیٹ میں کاروبار کرنے والی اداروں سے سہ ماہی بنیادوں پر ٹیکس لیا جاتا ہے۔ وفد کے مطابق اس صورتحال کی وجہ سے ٹیکسٹائل کے برآمد کنندگان کے سرمائے کا بڑا حصہ ریفنڈز کی واپسی کے نظام میں پھنسا رہتا ہے جس کی وجہ سے انہیں سرمائے کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید