پشاور( جنگ نیوز)ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس، سہیل آفریدی اور دو صوبائی وزرا نامزد، تفصیلات کے مطابق پشاور انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 3میں ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو نامزد ملزم قرار دیا گیا۔ ریڈیو پاکستان کے وکیل شبیر حسین گیگانی اور تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے، جہاں تفتیشی افسر نے چالان عدالت میں جمع کرایا، چالان میں وزیر اعلیٰ، سابق صوبائی وزراء تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش، ضلعی صدر عرفان سلیم اور کارکن عامر چمکنی سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق پولیس نے پنجاب فارنزک لیب اور نادرا کی رپورٹس کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ سمیت دیگر ملزمان کو چالان میں شامل کیا۔