• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد، 27 اہلکاروں کی ترقی

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پروموشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے 27 اہلکاروں کو پروموشن سرٹیفکیٹس سے نوازا۔ترقی پانے والوں میں 12 اہلکاروں کو لوئر ڈویژن کلرک (LDC) جبکہ 15 اہلکاروں کو دفتری کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ ترقی تمام اہلکاروں کا بنیادی حق ہے اور ادارہ میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر اپنے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ ایف آئی اے اہلکار پوری دیانتداری، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔

اہم خبریں سے مزید