• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور نے 2انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت چوہدری فرمان اور ملک ایاز فیصل کے ناموں سے ہوئی۔ حکام کے مطابق ملزم چوہدری فرمان لاہور میں اتحاد ٹریول کنسلٹنٹ کے نام پر غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا۔موقع پر ملزم سے 8 عدد پاکستانی پاسپورٹس ، متعدد ورک ویزا کنٹریکٹ اور دیگر دستاویزات برآمد کی گئیں۔ ملزم ملک ایاز فیصل نے شہری سے بیلجیئم ورک ویزا کے نام پر 13 لاکھ روپے ہتیھائے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید