• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی بچت سے حاصل رقم عوامی فلاح پر خرچ کریں گے، وزیراعظم

اسلام آباد( رانا غلام قادر) وزیراعظم شہباز شریف  نے کہاہے کہ حکومتی بچت سے حاصل رقم موجودہ حالات میں عوام کی فلاح  و بہبود پر خرچ  کرینگے تمام کفایت شعاری کے  اقدامات سے کی گئی بچت عوامی ریلیف کے لیے ہی استعمال ہو گی۔سرکاری ملازمین کی طرح ریاست کے ملکیتی ادروں( State owned enterprises اور حکومتی سرپرستی میں خودمختار اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں سے درجہ بہ درجہ 5 سے 30 فیصد تک کٹوتی ہوگی جسے عوامی ریلیف کے لیے استعمال کیا جائے گا۔یہ فیصلہ ہفتہ کے روزوزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدا رت خطے میں صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اثر اور حکومتی بچت اقدامات کے نفاذ کا جائزہ لینے کیلئے بلائے گئے اجلاس میں کیا گیا، وزیرِ اعظم نے دنیا بھر میں موجود تمام پاکستانی سفارتخانوں کو 23 مارچ کی تقریبات کو انتہائی سادگی سے منانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایف بی آر پر ہفتہ وار چار دنوں کا اطلاق نہیں ہوگا بلکہ وہ اپنے پرانے طریقہ کار کے مطابق فرائض سرانجام دیں گے ،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ آئندہ دو ماہ تمام محکموں کی سرکاری گاڑیوں کو ملنے والے تیل میں 50 فیصد کٹوتی اور سرکاری گاڑیوں کے 60 فیصد گراؤنڈ کئے جانے کے فیصلے کے حوالے سے 3rd party audit کروایا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید