• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے نئے سپریم لیڈر روس میں؟ ماسکو میں ٹانگ کا ہنگامی آپریشن، برطانوی میڈیا

کراچی (رفیق مانگٹ) ایران کے نئے سپریم لیڈر روس میں؟ ماسکو میں ٹانگ کا ہنگامی آپریشن، برطانوی میڈیا کے مطابق روسی فوجی طیارے میں ایران سے روس تک سفر کیا، آپریشن پوٹن کے صدارتی محل میں کامیابی سے مکمل، فضائی حملے میں شدید چوٹیں، کوما کا ذکر، ٹانگیں کٹ گئیں، جگر یا معدہ پھٹنے کی متضاد اطلاعات، ایرانی وزیر صحت کی نگرانی میں علاج جاری، صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت بعض مبصرین نے موت کا امکان ظاہر کیا۔ 56 سالہ مجتبیٰ خامنہ ای 28 فروری کو اپنے والد کی شہادت کے بعد نئے رہنما بنے ہیں، تاہم اطلاعات ہیں کہ وہ ایک فضائی حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ڈیلی میل کے مطابق ایران کے زخمی نئے سپریم لیڈر کو ٹانگ کے ہنگامی آپریشن کے لیے ماسکو لے جایا گیا ہے۔ لیکن متعدد رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ ایک فضائی حملے کے بعد کوما میں چلے گئے تھے۔ بعض مبصرین بشمول صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خیال ہے کہ وہ ہلاک ہو چکے ہیں۔ خبر رساں ادارے ʼالجریدہʼ کے مطابق خامنہ ای کی چوٹوں کے باعث انہیں روس بھیجنا پڑا جہاں ان کا آپریشن ذاتی طور پر پوٹن کی پیشکش پر کیا گیا۔ نئے آیت اللہ کو ملک سے خفیہ طور پر نکالنے کا مشن انتہائی خفیہ رکھا گیا اور اس میں ان کا روسی فوجی طیارے میں سفر شامل تھا۔

اہم خبریں سے مزید