• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیجی ممالک پر حملوں کے پیچھے امریکا‘ اسرائیل ہوسکتے ہیں‘ ایران

تہران (نیوزڈیسک )ایرانی وزیرخارجہ نے عندیہ دیاہے کہ امریکا اور اسرائیل خلیجی ممالک پر حملوں کے پیچھے ہو سکتے ہیں اور الزام ایران پر عائد کیا جا رہا ہے‘قطر‘ سعودی عرب‘ عمان اور دیگر پڑوسی ممالک کے ساتھ سفارتی رابطے جاری ہیں ۔ فارس نیوزایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے اس بات کی تردید کی ہے کہ ایران مشرقِ وسطیٰ میں سویلین یا رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران ان حملوں کی ذمہ داری کا تعین کرنے اور تحقیقات کے لیے اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ مل کر ایک کمیٹی بنانے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہناتھاکہ امریکی لوکس ڈرون ایرانی شاہد ڈرون سے مماثلت رکھتے ہیں اور ممکن ہے کہ یہ ڈرون عرب ممالک کے خلاف استعمال کیا جا رہےہیں تاکہ ان ممالک کے ایران سے تعلقات سبوتاژ کیے جا سکیں۔
اہم خبریں سے مزید