کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کے وزیر خارجہ سبرا منیم جے شنکر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ براہِ راست مذاکرات ہی آبنائے ہرمز کے ذریعے بحری آمد و رفت دوبارہ شروع کرنے کا سب سے مؤثر طریقہ ہیں۔بھارت کی ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اچھے نتائج کی توقع ہے۔جے شنکر نےبرطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت ان سے بات چیت میں مصروف ہوں اور میری بات چیت سے کچھ نتائج بھی حاصل ہوئے ہیں۔