• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟؟؟۔۔ وزیر اعظم نے 20 اور 21 مارچ کو عام تعطیل کی منظوری دیدی

اسلام آباد  ( رانا غلام قادر) عید پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟؟؟سر کاری ملازمین کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت نے عید الفطر کی عام تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ اس  سال سر کاری ملازمین کو کوئی اضافی چھٹی نہیں ملے گی۔وزیر اعظم نے 20اور21مارچ( جمعہ اور ہفتہ ) کو عام تعطیل کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ ڈویژن نے عید کی چھٹیوں کا با ضا بطہ نو ٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ اس حکم کا اطلاق ہفتے میں پانچ اور چھ دن کھلنے والے دو نوں دفاتر پر ہوگا۔22مارچ کو اتوار کی چھٹی ہے اور 23مارچ کو یوم پا کستان کی چھٹی ہے۔ اس طرح تسلسل میں چار چھٹیاں ہوں گی۔توانائی کی بچت پالیسی کے تحت حکومت پہلے ہی جمعہ کو چھٹی قرار دے چکی ہے۔

اہم خبریں سے مزید