کراچی (جنگ نیوز) ایران جنگ کے باعث اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان 27 مارچ کو قطر میں ہونے والامیچ منسوخ ،،یورپی فٹ بال کی نگران تنظیم کے مطابق ʼفائنلیساʼ کے میچ میں اسپین اور ارجنٹینا کی ٹیمیں قطر میں 27 مارچ کو ایک دوسرے کے مدمقابل نہیں ہوں گی،میچ میں اسپین یورو 2024 کے فاتح اور ارجنٹینا کاپا امریکہ 2022 کے فاتح کے طور پر حصہ لینے والے تھے،منسوخی کی وجہ خطے میں جاری جنگ قرار دی گئی ہے،یو ای ایف اے کے مطابق یہ فیصلہ دونوں ٹیموں کے لیے بڑا افسوسناک ہے۔