کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد مشرق وسطی میں کشیدگی کے باعث فارمولا ون انتظامیہ نے اپریل میں بحرین اور سعودی عرب میں ہونے والی ریسوں کو منسوخ کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ جس سے سیزن کی ریسیں 24 سے کم ہو کر 22 رہ جائیں گی، لاجسٹکس اور موسمی حالات کے باعث منسوخ ریسوں کے رواں سال کے آخر میں دوبارہ انعقاد مشکل ہے،بحرین کے صخیر سرکٹ میں 12 اپریل کو سیزن کا چوتھا راؤنڈ ہونا تھا، جس کے اگلے ہفتے سعودی عرب کے جدہ کورنیش ٹریک پر ریس شیڈول تھی۔ خطے میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور فضائی حدود کی بندش کے باعث ٹیموں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔