اسلام آباد (عاطف شیرازی )وفاقی حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقراررکھ کر23ارب روپے کی سبسڈی دےگی. یہ رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پرائس ڈیفرنشیل کلیمز کی مد میں ادا کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق23 ارب روپے کی سبسڈی 14مارچ سے 20 مارچ تک کے لیے ادا کی جائے گی پٹرول پر فی لیٹر49روپے 63پیسے سبسڈی ادا کی جائے گی ڈیزل پر فی لیٹر 75روپے 5 پیسے سبسڈی ادا کی جائے گی 23 ارب روپے کے پرائس ڈیفرینشل کلیمز اوگرا کی طرف سے ادا کیے جائیں گے کابینہ سےوزیراعظم کفایت شعاری فنڈ قائم کرنے کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔