کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ اور ان کی ٹیم بہت اچھا کام کررہی ہے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں میئر کراچی مرتضی وہاب کی کارکردگی سے مطمئن ہوںپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلاول ہاوَس میں ہوا، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی شریک ہوئےمیڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو سمیت تمام اراکین کابینہ اور پی پی پی اراکین سندھ اسمبلی شریک ہوئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جنگ کے حالات ہیں، ہمیں متحد رہنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلی مراد علی شاہ اور ان کی کابینہ پر اعتماد کا اظہار کیا اور وزیراعلی سندھ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ اور آپ کی ٹیم بہت اچھا کام کررہی ہے، اور اپنے اچھے کاموں کے تسلسل کو جاری رکھیں ۔