• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کا آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے بحری جہاز اور مائن ہنٹنگ ڈرون بھیجنے پر غور

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ کا آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے بحری جہاز اور مائن ہنٹنگ ڈرون بھیجنے پر غور، وزیر توانائی ایڈ ملیبیند کا کہنا تھا تمام ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمرنے امریکی ٹرمپ اور کینڈین وزیراعظم کو فون کرکے آبنائے ہرمز کو کھلوانے کیلئے مختلف تجاویز پر بات چیت کی ۔گارڈین کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ ہرمز کے تنگ سمندر کو دوبارہ کھولنے کے لیے بحری جہاز اور مائن ہنٹنگ ڈرون بھیجنے پر غور کر رہا ہے، تاکہ دنیا کی تیل کی سپلائی کی اہم راہ کو محفوظ بنایا جا سکے، یہ بات برطانیہ کے وزیر توانائی ایڈ ملیبینڈ نے اتوار کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ تمام آپشنز پر بات کر رہی ہے اور ہر ممکن طریقے سے اس پانی کے راستے کو کھولنے کی کوشش کرے گی۔ دنیا کے 20 فیصد تیل کی سپلائی ہرمز کے راستے سے گزرتی ہے اور جنگ کے آغاز کے بعد اس کی بندش سے تیل کی قیمتیں تقریباً 65 ڈالر سے بڑھ کر 100 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہیں، جس سے مغربی ممالک میں مہنگائی اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر دیگر ممالک بشمول چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ سے کہا کہ وہ بحری جہاز بھیجیں تاکہ ہرمز کے تنگ سمندر کو دوبارہ محفوظ اور کھلا بنایا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید