کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر اپنے بیٹےمجتبیٰ خامنہ ای کے اقتدار سنبھالنے کے بارے میں شکوک رکھتے تھے، علی خامنہ ای اپنے بیٹے کو زیادہ ذہین نہیں سمجھتے تھے اور انہیں ایران کی قیادت کے لیے نااہل تصور کرتے تھے، علی خامنہ ای اپنے بیٹے کی ذاتی زندگی کے مسائل سے بھی آگاہ تھے،امریکی صدر ٹرمپ، نائب صدر اور دیگر اعلیٰ حکام کو اس انٹیلی جنس رپورٹ پر بریفنگ دی گئی۔