• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن سینئر و جونیئر کوچز کے لاکھوں روپے کی مقروض، برسوں سے رقم نہیں ملی

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) سابق عہدے داروں کی عدم توجہی کے باعث ہاکی فیڈریشن آٹھ سالوں میں قومی سینئر اور جونیئر ٹیموں کے کوچز کی لاکھوں روپے کی مقروض ہے۔ کھلاڑیوں کے شدید مطالبات کے بعد ان کے ڈیلی الاؤنس توکلیئر کردیے گئے ہیں، تاہم ان برسوں میں کوچنگ اسٹاف کو رقم انہیں ادا نہیں کی گئی، ان کوچز نے عید الفطر کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ دریں اثناء فیڈریشن کے عبوری صدر محی الدین احمد وانی نے فیڈریشن کے پچھلے پانچ سال کے مالی معاملات کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔ دوسری جانب ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے تیسرے مرحلے کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ عید الفطر کے بعد لگایا جائے گا، جس کیلئے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان چند روز میں متوقع ہے پی ایچ ایف انتظامی کمیٹی کے مشترکہ چیئرمینز اصلاحالدین اور حسن سردار میں مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ فیڈریشن ملازمین کی ستمبر سے دسمبر2023 کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئیں۔

اہم خبریں سے مزید