• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوڑ، افغان طالبان کا فائر کردہ مارٹر گولہ گھر پر گر گیا، 4 بھائی جاں بحق، 1 زخمی

باجوڑ (نمائندہ جنگ،این این آئی)باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے سرحدی علاقے لیٹئی میں افغان طالبان رجیم کی جانب سے مارٹر گولہ آبادی پر گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کا سرحدی علاقہ لیٹی میں افغان طالبان رجیم کی جانب سے فائر کیا گیامارٹر گولہ مقامی شہری کے گھر پر آ گرا۔ پولیس حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مارٹر گولہ گرنے سے ایک ہی گھر کے چار نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ دلخراش واقعہ میں جاں بحق ہونے والے چاروں افراد آپس میں سگے بھائی تھے، جن کی شناخت ساجد، ایاز، ریاض اور معاذ کے نام سے ہوئی ہے۔اس اچانک حملے میں ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا ہے جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید