• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس سال رمضان المبارک 30 دنوں پر مشتمل ہونے کی پیش گوئی

اسلام آباد (آئی این پی)ماہر فلکیات نے اس سال رمضان المبارک 30 دنوں پر مشتمل ہونے کی پیش گوئی کردی۔ماہرفلکیات فہیم ہاشمی کاکہنا ہے کہ عیدالفطر 21مارچ بروزہفتہ ہونے کا امکان ہے، چاندجمعرات19مارچ کوصبح 6بجکر 23منٹ کو پیدا ہوگا،کراچی میں غروب آفتاب کیوقت چاند کی عمر 12گھنٹے19 منٹ ہوگی۔فہیم ہاشمی کاکہنا ہے کہ اسلام آباد میں غروب آفتاب کیوقت عمر 11گھنٹے 55 منٹ ہوگی،پشاورمیں چاندکی عمر 12گھنٹے 1منٹ ہوگی،20گھنٹے سے کم عمرکا چاند آنکھ سے نظرنہیں آتا۔
اہم خبریں سے مزید