• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش، عید سے قبل ایندھن کی فروخت پر عائد پابندیاں ختم

ڈھاکا(جنگ نیوز)بنگلہ دیش نے عید الفطر سے قبل ایندھن کی فروخت پر عائد پابندیاں ختم کر دیں،اس اقدام کا مقصد عید کی تعطیلات کے دوران ایندھن اور چاول کے کھیتوں کی آبپاشی کے لیے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،مغربی جریدے بلوم برگ کے مطابق نئی حکومت نے فی الحال ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جب تک معیشت پر دباؤ برداشت کیا جا سکتا ہے، قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی،حکومت بھارت سے ڈیزل کی فراہمی بڑھانے اور کسی تیسرے ملک میں ریفائن ہونے والے روسی خام تیل سے بنے ایندھن کی خریداری پر غور کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید