• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلاموفوبیا موجودہ کشیدگیوں اور تنازعات کو مزید بڑھاتا ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا موجودہ کشیدگیوں اور تنازعات کو مزید بڑھاتا ہے ،پاکستان اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے عالمی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے۔اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے موقع پر ہم دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور مسلمانوں کے خلاف تعصب، امتیازی سلوک، دشمنی اور تشدد کے خاتمے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے موقع پر دفتر خارجہ سے جاری اپنے پیغام میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اس تاریخی فیصلے میں اہم کردار ادا کیا جس کے تحت 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن قرار دیا گیا۔ یہ اقدام بین الاقوامی برادری کی جانب سے مذاہب، ثقافتوں اور تہذیبوں کے درمیان ہم آہنگی، برداشت اور پُرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے کی کوششوں میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا۔
اہم خبریں سے مزید