• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی، خاتون نے دوستوں سے ملکر اپنے ہی گھر سے پونے 2 کروڑ لوٹ لیے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لانڈھی میں خاتون ملزمہ نے اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر اپنے ہی گھر سے پونے 2کروڈ روپے مالیت کا سونا لوٹنے کے بعد اپنی االماری میں چھپالیا تھا ،پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے سونا برآمد کرلیا ،تفصیلات کے مطابق لانڈھی میں گارمنٹس کے تاجر کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کی رپورٹ پولیس میں درج کرائی گئی، پولیس کو درج کرائی گئی رپورٹ کے مطابق مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور اہل خانہ کے تمام افراد کو ایک کمرے میں بند کرکے ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ دی اور گھر میں موجود سونا جس کی مالیت تقریبا پونے دو کروڈ روپے،نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے،ایس ایچ او تھانہ لانڈھی قاضی صلاح الدین نے بتایا ہے کہ تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ڈکیتی کی مدعی کی بہن عظمی ملوث تھی جس نے اپنے دوست نسیم اختری اور دیگر 2 افراد کے ساتھ ملکر ڈکیتی کا منصوبہ بنایا اور ڈکیتی کی واردات کے بعد ملزمہ عظمی ٰ نے اپنے ہی گھر سے لوٹا ہوا سونا اپنی الماری میں چھپا لیا تھا جسے پولیس نے برآمد کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمہ کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید