• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج پروازوں کے ملتوی ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں، وزارت مذہبی امور

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نےحج پروازوں کی معطلی کے حوالہ سے میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا ہےجن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے حج پروازوں کا شیڈول معطل کیا جا سکتا ہے۔وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے واضح کیا ہے کہحج پروازوں کے ملتوی ہونے کی خبروں میں صداقت نہیںایسی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ وزارت کے ترجمان نے واضح کیا کہ حج 2026 کے انتظامات طے شدہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں اور حج پروازوں کی معطلی یا تاخیر سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ میڈیا کے بعض حصوں نے حج پروازوں کے شیڈول کو مشرق وسطیٰ میں علاقائی کشیدگی سے جوڑنے کی خبریں شائع کیں لیکن ان دعوؤں کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

اہم خبریں سے مزید