• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال 2026 کے 10 امیر ترین بھارتی ارب پتی، مکیش امبانی 278 کھرب کیساتھ بدستور پہلے نمبر پر برقرار

کراچی (نیوز ڈیسک) فوربز کی 2026کی فہرست کے مطابق بھارت کے امیر ترین ارب پتیوں میں مکیش امبانی بدستور پہلے نمبر پر ہیں جن کی دولت تقریباً 99.7ارب ڈالر(278کھرب پاکستانی روپے) بتائی گئی ہے۔ دوسرے نمبر پر گوتم اڈابی ہیں جن کی دولت تقریباً 63.8 ارب ڈالر (178کھرب پاکستانی روپے)ہے، جبکہ تیسرے نمبر پر سوترا جندال تقریباً 39.1 ارب ڈالر (109کھرب پاکستانی روپے)کے ساتھ موجود ہیں۔ اس فہرست ،میںلکشمی متل (تقریباً 31 ارب ڈالر)، شیو ندر (تقریباً 30.9 ارب ڈالر)، سائرس پوناوالا (تقریباً 27 ارب ڈالر)، دلیپ شانگھوی (تقریباً 25.6 ارب ڈالر)، کمار منگلم برلا (تقریباً 21.1 ارب ڈالر)، رادھا کشن دامانی (تقریباً 15.7 ارب ڈالر) اور اودے کوٹک (تقریباً 14.4 ارب ڈالر) بھی شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید