• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کا شہر میں ٹریفک حادثات پر اظہار افسوس، سندھ حکومت پر برہم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے گلستانِ جوہر اور کٹی پہاڑی کے علاقوں میں پیش آنے والے ہولناک ٹریفک حادثات پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے شہری مسلسل حکومتی نااہلی بدترین ٹریفک بدانتظامی اور ڈمپر و ٹینکر مافیا کی دہشت کا شکار ہیں جبکہ سندھ حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، اندوہناک واقعات کسی ایک حادثے کا نتیجہ نہیں بلکہ کراچی کے مسائل سے مسلسل چشم پوشی اور شہری معاملات کو نظرانداز کرنے کی پالیسی کا نتیجہ ہے، حق پرست اراکینِ سندھ اسمبلی نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہونے کے باوجود بنیادی شہری سہولیات محفوظ ٹریفک نظام اور مؤثر انتظامی ڈھانچے سے محروم ہے۔
اہم خبریں سے مزید