کراچی (نیوز ڈیسک)خلیج میں کشیدگی اور جنگی صورتحال، امریکی تیل کمپنیوں کیلئے 63ارب ڈالر کے غیر متوقع منافع کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق خلیج میں جاری حالیہ تنازع اور سپلائی چین میں تعطل کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جس کا سب سے زیادہ فائدہ امریکی تیل کمپنیوں کو پہنچنے کی توقع ہے۔ ماہرین کے مطابق، اگر تیل کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں تو امریکی پیٹرولیم گروپس کو تقریباً 63 ارب ڈالر کا اضافی یا ’ونڈ فال‘ منافع حاصل ہو سکتا ہے۔