کراچی ( نیوز ڈیسک) ایرانی حکومت کا بڑا اعلان،کم از کم اجرت میں 60فیصد سے زائد اضافہ ، مہنگائی اور معاشی بحران کے بعد حکومت کا اہم اقدام،بچوں کے الاؤنس میں بھی اسی تناسب سے اضافہ کیا جائے گا۔ آئندہ ایرانی سال کے آغاز سے ماہانہ کم از کم تنخواہ 103ملین ریال سے بڑھا کر 166ملین ریال کر دی جائے گی۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کے وزیر محنت نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے کم از کم اجرت میں 60 فیصد سے زائد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ آئندہ ایرانی سال کے آغاز سے ماہانہ کم از کم تنخواہ 103 ملین ریال سے بڑھا کر 166 ملین ریال کر دی جائے گی جبکہ بچوں کے الاؤنس میں بھی اسی تناسب سے اضافہ کیا جائے گا۔ ایران میں مہنگائی اور اقتصادی دباؤ کے باعث ہر سال کم از کم اجرت میں ردوبدل کیا جاتا ہے، تاہم بین الاقوامی پابندیوں اور خطے میں جاری جنگی صورتحال کے باعث حالیہ برسوں میں مہنگائی میں شدید اضافہ ہوا ہے۔