• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے 10 ارب ڈالر قرضہ پروگرام کا عندیہ

اسلام آباد (تنویر ہاشمی/مہتاب حیدر) اے ڈی بی کا پاکستان کیلئے 10 ارب ڈالر قرضہ پروگرام کا عندیہ، خطرات کی نشاندہی، سیاسی عدم استحکام، سکیورٹی و گورننس مسائل اور معاشی اتار چڑھاؤملک کیلئے بڑے خطرات قرار ، غربت میں معمولی کمی مگر اب بھی 45 فیصد برقرار، تعلیم، صحت اور گورننس کے مسائل بدستور سنگین، امیر ترین 10فیصد گھرانے کل آمدن کا 42فیصد ،نچلے 50فیصد کو صرف 13فیصد حصہ ملتا ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے آئندہ پانچ برسوں کی کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹجی (سی پی ایس) کے تحت 10 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کا عندیہ دیتے ہوئے سیاسی عدم استحکام، سکیورٹی و گورننس کے مسائل اور معاشی اتار چڑھاؤ کو ملک کے لیے بڑے خطرات قرار دیا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق مالی سال 2024 میں پاکستان میں غربت کی شرح 47.1 فیصد سے کم ہو کر مالی سال 2025 میں 45 فیصد ہو گئی، تاہم یہ اب بھی بلند سطح پر برقرار ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ دیہی علاقوں میں غربت شہری علاقوں کے مقابلے میں ڈھائی گنا زیادہ ہے، جبکہ ملک کے امیر ترین 10 فیصد گھرانے کل آمدن کا 42 فیصد حاصل کرتے ہیں اور نچلے 50 فیصد کو صرف 13 فیصد حصہ ملتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید