• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PSL ، افتتاحی تقریب منسوخ، میچز شائقین کے بغیر کرانے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)PSL، افتتاحی تقریب منسوخ، میچز شائقین کے بغیر کرانے کا فیصلہ، پشاور، ملتان، پنڈی،اور فیصل آباد میں میچز نہیں ہونگے، چیئرمین پی سی بی کی شائقین خصوصا پشاور کے مداحوں سےمعذرت، شائقین کا داخلہ ممنوع، میچز دوشہروں تک محدود،تقریب اخراجات کم کرنے کیلئے منسوخ کی، محسن نقوی کی پریس کانفرنس۔ تفصیلات کے مطابق مشرق وسطی کی جنگ کے اثرات کھیلوں میں آناشروع ہوگئے،پاکستان کر کٹ بورڈ نے ملک کی سب سے بڑی کر کٹ لیگ میں کھلاڑیوں کی زیادہ نقل و حرکت پر آنے والے اخراجات کے پیش نظرکفایت شعاری اقدامات تحت میچوں کو کراچی اور لاہور تک محدود کردیا گیا، ایونٹ کی افتتاحی تقریب بھی منسوخ کردی گئی ہے، پی ایس ایل میں تماشائیوں کا داخلہ ممنو ع ہوگا،، بورڈ کے اس فیصلے کے بعد پشاور،ملتان، پنڈی،اور فیصل آباد میں میچز نہیں ہوں گے،پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے اس فیصلے پر شائقین اور خاص کر پشاور کےمداحوں سےمعذرت کرتے ہوئے اگلے سال وہاں مقابلوں کا اعلان کیا ہے ، لاہور میں اتوار کو پریس کانفرنس میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 11 اپنے شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے شروع ہوگی، پی ایس ایل کے انعقاد سے متعلق مشاورت جاری تھی ،پی ایس ایل ایک انٹرنیشنل برانڈ ہے جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں، اس لیے ایونٹ کو ملتوی کرنا ممکن نہیں تھا کیونکہ آگے کوئی ونڈو دستیاب نہیں،پتہ نہیں جنگ کب تک چلتی ہے۔ پی ایس ایل ا نیشنل برانڈ ہے، جسے مزید آگے بڑھنا ہے، افتتاحی تقریب کو منسوخ کرنے سےاخراجات زیادہ نہیں ہوں گے جبکہ فرنچائزز کو گیٹ منی پاکستان کرکٹ بورڈ ادا کرے گا۔

اہم خبریں سے مزید