کراچی (جنگ نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کا شاندار آغاز جمعرات سے لاہور میں ہو رہا ہے، جس کا کرکٹ شائقین کو بے حد انتظار تھا۔ ایونٹ کے تمام میچز پاکستان کے پہلے نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ ایچ ڈی پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان کھیلا جائے گا، جو شام 7 بجے شروع ہوگا۔