• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ثالثی، چین کا مکمل حمایت، آبنائے ہرمز میں بحری سلامتی پر زور

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کی ثالثی پیشکش کا چین نے مکمل حمایت کا اعلان کردیا، وزارت خارجہ کا کہنا ہے جنگ بندی اور مذاکرات اہم ترجیح ہے ،آبنائے ہرمز میں بحری سلامتی پر زور، چین کا کشیدگی میں کمی کیلئے فریقین سے رابطہ،جنگ سے عالمی سپلائی چین متاثر ہونیکا خدشہ ہے۔میڈیا اطلاعات کے مطابق چین نے پاکستان کی جانب سے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی مکمل حمایت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور کشیدگی کم کرنے پر زور دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں فوجی کارروائیاں روکنا اور مذاکرات شروع کرنا سب سے اہم ترجیح ہے۔
اہم خبریں سے مزید