• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں ایران امریکہ مذاکرات میں وسیع دائرہ کار کی توقع ہے، سربراہ IAEA

کراچی (نیوز ڈیسک) سربراہ انٹرنیشنل ایٹامک انرجی ایجنسی رافائل گروسّینے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ایران امریکہ مذاکرات میں وسیع دائر ہ کار کی توقع ہے، میزائل، ایران کے حامی ملیشیاؤں اور ایران کیلئے سکیورٹی گارنٹی جیسے مسائل زیر بحث آئیں گے۔ عبوری حل ممکن لیکن یہ فوجی نوعیت کا نہیں ہونا چاہیے،مسئلے کا پانچ یا دس سال بعد دوبارہ جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سربراہ انٹرنیشنل ایٹامک انرجی ایجنسی نےایک انٹرویو میں کہا کہ اس باراسلام آباد میں ایران امریکہ مذاکرات وسیع دائرہ کار میں ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید