اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) انٹرنیشنل شوگر مارکیٹ میں تیزی ،ریٹ 429 ڈالر ٹن تک جا پہنچا،پاکستان کوگیارہ لاکھ ٹن چینی بنگلادیش اور چائنا برآمد کر کے 500سے 600ملین ڈالر ملیں گے، پاکستان شوگرملز ایسوسی کے چیئرمین چوہدری محمد ذکا اشرف نے بتایا کہ وفاقی وزیر رانا تنویر کی سر براہی میں شوگر ایکسپورٹ کمیٹی تشکیل دینگے ۔ انھوں ان خیالات کا اظہارنے بدھ کو شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین کی زوم پر سمیٹ ا لاہور میں موجودگی کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں اسرائیل امریکہ کے ایران پر حملوں کی وجہ سے چینی کی قیمت بدھ 25 مارچ کو بڑھ کر 429 ڈالر زفی ٹن تک پہنچ گئی ،پاکستان انٹرنیشنل مارکیٹ میں اپنی اضافی چینی برآمد کر کے 500سے 600 ملین ڈالر زاضافی زرمبادلہ حاصل کر سکے گا ۔ ، اگر انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمت 100/200 ڈالر مزید بڑھی تو اور 500 سے600 ملین ڈالرز ٹن ہو گئی تو آٹھ سو سے نو سو ملین ڈالر زکا زرمبادلہ پاکستان کو حاصل ہو جائے گا ۔