• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایران سخت موقف پر قائم، معاہدے کا فوری امکان کم ، ماہرین

کراچی (نیوز ڈیسک)جیو نیو ز کے پروگرام کیپٹل ٹاک اور جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بین الاقوامی امور پر عبور رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران اپنے اپنے سخت موقف پر قائم ہیں اور معاہدے کا فوری امکان کم ہے ، اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے سابق مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ ایران کا موقف سمجھ میں آنے والا ہے،سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نےکہا ہے کہ ٹرمپ نے ایران کے بارے میں غلط اندازہ لگایا،ایران آبنائے ہرمز کھول دے اور پابندیاں ہٹالیں تو سمجھوتہ ہوسکتا ہے، سابق ڈیفنس اتاشی فیصل شاہ کی رائے ہے کہ ایران نے امریکی فوجی برتری کے تصور کو چیلنج کیا ہے،مشرقِ وسطیٰ کے ماہر منصور جعفر نے تہران کے کسی بھی تجویز کو قبول کرنے، مسترد کرنے یا اس میں ترمیم کرنے کے حق کو جائز قرار دیا، سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کشیدگی کم کرنے میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے، سابق سفیر آصف درانی نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کی کوششوں میں بگاڑنے والےکا کردار ادا کر سکتا ہے۔سابق پاکستانی مستقل مندوب اقوام متحدہ، منیر اکرم نے کہا ہے کہ کوئی معاہدہ ہونے کا امکان نظر نہیں آرہا۔
اہم خبریں سے مزید