اسلام آباد (رانا غلام قادر) عازمین حج کیلئے اہم خبر؛حج پروازوں کا شیڈول جاری، ویزوں کا اجرا مکمل ، حج پروازوں کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا، 468 پروازوں کے ذریعے عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2026 کے لیے سرکاری سکیم کے تحت منتخب ہونے والے ایک لاکھ 20 ہزار عازمین کے ویزوں کی منظوری کے فوری بعد حج پروازوں کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کر دیا ۔