اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) ایل سیز کی بندش، توانائی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ، قومی لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی پیداواری صلاحیت میں نمایاں کمی کا سبب بن گیا،خوراک، موٹر وہیکلز، کاغذ، کپڑے اور دیگر بڑے پیمانے کی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت کے مقابلے میں اصل پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی ،وزارت صنعت و پیداوار نے 2022 سے اب تک کی لارج اسکیل مینوفیکچرنگ صنعت کے اعدادو شمار پارلیمنٹ میں پیش کر د ئیے۔ دستاویز کے مطا بق گزشتہ دو برس میں چینی کی کل پیداواری صلاحیت کے مقابلے میں اصل پیداوار اوسطا 57.79 فیصد رہی۔دو برس میں سیگریٹ کے شعبے کی اصل پیداواری صلاحیت کے مقابلے میں اوسطا پیداوار 35.42 فیصد رہی۔گزشتہ دو برس میں کاغذ کی صنعت کی کل پیداواری صلاحیت کے مقابلے میں اصل پیداوار اوسطا 87.57 فیصد رہی۔