• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحیرہ احمر میں اربوں ڈالر کے اخراجات اور فوجی مداخلت کے باوجود کوششیں ناکام

لاس اینجلس، لندن(نیوز ڈیسک)بحیرہ احمر میں حوثیوں کے خلاف مغربی اتحادیوں کے اربوں ڈالر کے اخراجات اور فوجی مداخلت کے باوجود کوششیں ناکام رہیں،حوثیوں کیخلاف مہم میں چار جہاز غرقاب، ایک ارب ڈالر سے زائد کا اسلحہ خرچ ہوا لیکن ناکامی کے سوا کچھ ہاتھ نہ لگا۔اب ویسا ہی خطرآبنائے ہرمز پرمنڈلارہا ہے کیونکہ ایرانی فوجی صلاحیتیں حوثیوں سے کہیں زیادہ بہتر اور منظم ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق آبنائےہرمز کو توانائی ترسیل کیلئے محفوظ بنانے کی کوشش کرنے والے مغربی اتحادیوں کو ایک تلخ حقیقت کا سامنا ہے کیونکہ بحیرہ احمر میں یمن کے حوثیوں کے خلاف ایسی ہی ایک مہم برسوں جاری رہی، جس پر اربوں ڈالر خرچ ہوئے لیکن وہ بالآخر ناکام ہوگئی، اس مہم میں چار بحری جہاز ڈوبے، ایک ارب ڈالر سے زائد کا اسلحہ خرچ ہوا، اور جہاز رانی کی صنعت نے اب بھی اس راستے سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے۔
اہم خبریں سے مزید