• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر حملوں سے ڈالرزمیں تیل خریداری نظام کی بنیادیں ہل گئیں

لندن (جنگ نیوز) ایران پرامریکی اور اسرائیلی حملوں سے پیداہونے والی صورتحال نے ڈالرزمیںتیل خریداری نظام کی بنیادوںکوہلاکررکھ دیا ہے۔ماہرین کاکہنا ہے کہ مستقبل میں پیٹرویوآن، پیٹرو روپیہ اورپیٹرو یورو جیسے متبادل نظام سامنے آ سکتے ہیں، جو عالمی مالیاتی نظام میں بڑی تبدیلی کا باعث بنیں گے۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران پرامریکی اور اسرائیلی حملوں سے پیداہونے والی صورتحال نے پیٹروڈالر نظام کی بنیادوںکوہلاکررکھ دیا ہے۔ ایران پر حملوں کے بعد خلیجی ممالک ہی زیادہ تر میزائلوں اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنے، جنہوں نے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا، معیشتوں کو متاثر کیا اور امریکی سکیورٹی چھتری کی حدود کو بے نقاب کر دیا۔اس صورتحال کے اثرات محض عسکری نوعیت تک محدود نہیں بلکہ اس کے نتیجے میں مالیاتی، تجارتی اور دفاعی تعلقات پر بھی نظرثانی کا امکان ہے، جو ڈالر پر مبنی خلیجی معیشتوں کی بنیاد ہیں۔
اہم خبریں سے مزید