• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے ہمیشہ اپنی خود مختاری پر زور دیا ہے، ماہرین

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران نے ہمیشہ اپنی خودمختاری پر زور دیا ہے، ایران کے پانچ نکات زمینی حقائق پر مبنی ہیں، مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے، اس بات کی ضمانت کون دے گا کہ اسرائیل مزید حملے نہیں کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار سابق دفاعی اتاشی ریئر ایڈمرل (ر) فیصل شاہ، ماہر امورِ مشرقِ وسطیٰ منصور جعفر ، سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سابق سفیر آصف علی درانی نے جیو نیوز کی خصوصی نشریا ت میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق دفاعی اتاشی، ریئر ایڈمرل (ر) فیصل شاہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے پیش کی جانے والی حالیہ شرائط دراصل اس کے دیرینہ مؤقف کی عکاس ہیں۔ایران ہمیشہ اپنی خودمختاری پر زور دیتا آیا ہے اور موجودہ صورتحال میں وہ اس پوزیشن میں ہے کہ اپنی شرائط پیش کرے اور ان پر ثابت قدمی سے قائم رہے۔ایران نے امریکہ کی فوجی برتری کے تاثر کو چیلنج کیا ہے، جس کے باعث اب عالمی سطح پر ایران کے مؤقف کو سنجیدگی سے سنا جا رہا ہے۔فیصل شاہ نے کہا کہ امریکہ کی شرائط نہایت سخت ہیں، جنہیں ایران مسلسل مسترد کرتا آیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید