• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ اور عالمی برادری کا ایران جنگ کے اثرات پر تشویش کا اظہار

کراچی (نیوز ڈیسک) یورپ اور عالمی برادری کا ایران جنگ کے اثرات پر تشویش کا اظہار،جرمن وزیر اعظم فریڈریش مرز کا کہنا تھا امریکااور اسرائیل پر دباؤ ڈال کر جنگ ختم کرنیکی کوشش کررہے ہیں، یہی واحد حل ہے،جبکہ ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیزنے کہا کہ جنگ کے باعث صرف اسپینی کمپنیوں کو 100ارب یورو کا نقصان ہوا ہے، ادھر کینیڈ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا جنوبی لبنان پر قبضہ ناقابل قبول، لبنان کی خودمختاری برقرار رہنی چاہیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپ اور عالمی برادری ایران میں جاری جنگ کے اثرات پر تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔ جرمنی کے وزیر اعظم فریڈریش مرز نے کہا ہے کہ عوامی مالیات توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے صدمے کا مکمل ازالہ نہیں کر سکتیں اور قیمتوں کو قابو میں لانے کا مؤثر طریقہ جنگ ختم کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید