• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی عوام کی اکثریت نے ایران پر حملے کو حد سے تجاوز قرار دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی عوام کی اکثریت نےایران پر حملے کو حد سے تجاوز قرار دیدیا۔ ایندھن مہنگا ہونے کا خدشہ، عوام میں بڑھتی تشویش،زمینی فوج بھیجنے کی اکثریت نے مخالفت کر دی۔ ایران کو ایٹمی ہتھیار سے روکنے کی حمایت برقرار، جنگ ٹرمپ انتظامیہ کے لیے سیاسی خطرہ بن گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے سروے میں امریکی عوام کی اکثریت نے امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کو حد سے زیادہ قرار دیا ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر بھی شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس اور نورک سینٹر فار پبلک افیئرز ریسرچ کے سروے کے مطابق 59فیصد امریکیوں نے کارروائی کو ضرورت سے زیادہ قرار دیا، جبکہ 45فیصد افراد نے آنے والے مہینوں میں ایندھن مہنگا ہونے پر شدید خدشات ظاہر کیے۔ اگرچہ دو تہائی امریکی ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کی حمایت کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید