• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی بمباری کے سائے میں مذاکرات ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہوگا، حزب اللّٰہ

بیروت (اے ایف پی) حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ حملوں کے دوران مذاکرات کرنا لبنان کے لئے "ہتھیار ڈالنے" کے مترادف ہو گا، انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ جماعت کی عسکری سرگرمیوں پر عائد پابندی کو واپس لے،یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے نئے فضائی حملے کئے ہیں اور حزب اللہ نے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔حزب اللہ نے سرحدی قصبوں میں اسرائیلی فوجیوں اور سرحد پار دیگر مقامات پر 100سے زائد راکٹ حملوں کا بتایا ہے جبکہ اسرائیلی طیاروں نے لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے ، اقوام متحدہ نے فریقین سے حملے روکنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید