• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل پلازہ کی اراضی KMC کے پاس بطور ٹرسٹ ہے یا میونسپل ملکیت؟ جوڈیشل کمیشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گل پلازہ کی اراضی کے ایم سی کے پاس بطور ٹرسٹ ہے یامیونسپل ملکیت ؟،جوڈیشل کمیشن کا سوال، سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن کے روبرو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پیش،مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے مہلت کی استدعا ، تمام ریکارڈ یکم اپریل تک کمیشن سیکرٹریٹ میں جمع کرانے کی ہدایت، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے قیام پاکستان سے قبل کا ابتدائی ریکارڈ طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن کے روبرو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خالد حیدر شاہ پیش ہوئے۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے کمیشن کو ریکارڈ پیش کردیا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کے لئے مہلت کی استدعا کردی۔ کمیشن ممبران نے استفسار کیا کہ گل پلازہ کی اراضی ریونیو اور میونسپل ریکارڈ میں کس حیثیت سے درج تھی؟ کیا گل پلازہ کی اراضی میونسپل پراپرٹی، لیز ہولڈ یا کسی گرانٹ کے تحت دی گئی تھی؟ اراضی سے متعلق منتقلی انٹریز اور نقشے کیا ظاہر کرتے ہیں؟ 1873 میں اراضی کی کراچی میونسپلٹی اور 1884 میں ایسٹ انڈیا کمپنی کو ٹرام وے کے لئے الاٹمنٹ کا مقصد کیا تھا؟ اگر کراچی میونسپلٹی اور ایسٹ انڈیا کمپنی کے درمیان کوئی معاہدہ تھا تو اس کی نقول پیش کی جائیں۔ کیا اراضی کا معاہدہ ٹرام ویز ایکٹ 1886 کے تحت کیا گیا تھا؟گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ 1933 کے تحت اس کی حیثیت کیا رہی؟ صوبائی حکومت کے اس زمین پر ملکیتی حقوق کیا ہیں؟کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اراضی سے متعلق دعوؤں کی نوعیت کیا ہے؟ بورڈ آف ریونیو نے کبھی اس زمین سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن، گزٹ اندراج یا حکم جاری کیا؟
اہم خبریں سے مزید