• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کفایت شعاری اقدامات، اسپیکر نے بلٹ پروف گاڑی گراؤنڈ کردی

اسلام آباد (طاہر خلیل)کفایت شعاری اقدامات،اسپیکر قومی اسمبلی نے پہلے خود پر نافذ کئے، بلٹ پروف گاڑی گراؤنڈ کر دی ، سیکورٹی اور پروٹو کول گاڑیاں بھی واپس ،ایاز صادق کل قومی اسمبلی پرانے ماڈل کی کرولا گاڑی میں ا ٓئے، پارلیمنٹ کے سیکورٹی اسٹاف نے گاڑی گیٹ پر روک لی ، ایاز صادق نے شیشہ نیچے کیا اور کہا کہ میرا نام ایاز صادق ہے اور میںا سپیکر قومی اسمبلی ہوں، پارلیمنٹ کا سیکورٹی سٹاف اور پولیس سپیکر کو عام گاڑی میں دیکھ کر حیران ہوگیا۔یادرہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ان شخصیات میں سے ہیں جو دکھاوے اور مصنوعی پن کی بجائے عمل اقدامات پر یقین رکھتے ہیں وزیر اعظم نے موجودہ حالات میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کیا تو سپیکر نے اسے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ پر نافذ کرنے سے قبل اپنے اوپر نافذ کیا اور سب سے پہلے انہوں نے سپیکر کو الاٹ بلٹ پروف بی ایم ڈبلیو گاڑی گراؤنڈ کردی ،ایاز صادق کل قومی اسمبلی پرانے ماڈل کی کرولا گاڑی میں آئے،سیکیورٹی اور پروٹوکول کےلیے دی گئی گاڑیاں بھی واپس کردیں ۔
اہم خبریں سے مزید